جوہانسبرگ ۔کرک اگین رپورٹ ۔ ورلڈکپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان،بریکنگ نیوز
آئی سی سی نے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے میزبان شہروں کا اعلان کر دیا ہے ۔جوہانسبرگ میں منعقدہ آج ایک شاندار تقریب میں یہ نقاب کشائی کی گئی کہ افریقہ میں 24 سال بعد ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2027 میں تین ممالک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نبیبیابمیزبان ہوں گے۔ ان ممالک کے 12 وینیوز یا 12 شہر کہہ لیں یا 12 سٹیڈیمز آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے 12 میزبان مقامات
جنوبی افریقہ
وانڈررز اسٹیڈیم (جوہانسبرگ)، سینچورین (تشوانے)، نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ (کیپ ٹاؤن)، کنگسمیڈ کرکٹ گراؤنڈ (ڈربن)، سینٹ جارجز پارک (گکیبرہا)، منگاونگ اوول (بلویم فونٹین)، پارکو پولینڈ (بولینڈو) شہر، جو پہلے مشرقی لندن کے نام سے جانا جاتا تھا) ۔
زمبابوے
ہرارے اسپورٹس کلب (ہرارے)، کوئنز اسپورٹس کلب (بولاویو)، اور زمبابوے میں نئے تعمیر شدہ فالے موسی-او-تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (وکٹوریہ فالس)
نمیبیا
نمیبیا میں نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ (ونڈہوک)۔
