| | |

سری لنکافاتح، ورلڈ کپ سپر لیگ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑدیا

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے سلسلہ میں کھیلی جارہی سری لنکا،زمبابوے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے جیت لیا ہے،اس نے پالی کیلے میں 5 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔فتح میں ڈینش چندی مل اور اسالانکا نے اہم کردار اداکیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آگیا،کوارٹر فائنل کس سے ممکن

زمبابوے نے پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 269 کا اچھا مجموعہ سیٹ کیا تھا۔اننگ کی خاص بات  سین ولیمز کی سنچری تھی۔وہ 100 اسکور کرکے گئے۔چمیکا کرونا رتنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں  سری لنکا کو کسی بھی موقع پر کچھ مسئلہ نہیں ہوا۔اوپنر نشانکا نے 75 کئے۔ساتھ میں ڈینش چندی مل بھی 75 ہی کرکے گئے۔اسالانکا  71رنز پر گئے۔

سری لنکا نے ہدف  8 گیندیں قبل  5 وکٹ پر پورا کرلیا۔اس کامیابی کے ساتھ ورلڈ کپ  سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑا ہے۔بھارت 49 اور ویسٹ انڈیز 50 پوائنٹس کے ساتھ5 ویں اور چھٹے نمبر پر تھے،اب سری لنکا کا 5واں نمبر ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *