| | | | | | |

ایشیا کپ میں سمارٹ ٹیکنالوجیز،اوول ٹیسٹ،پاک،بھارت ون ڈے کی اپ ڈیٹ

دبئی،لندن،ہرارے:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کے لئے  سخت حفاظتی انتظامات۔پولیس نے کمس کس لی۔دبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سمارٹ تیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔ ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں  شیڈول میچوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

دبئی پولیس میں آپریشنز امور کے قائم مقام اسسٹنٹ کمانڈر بریگیڈیئر راشد خلیفہ الفلاسی نے کہا کہ میچوں کو محفوظ بنانے کے لیے سمارٹ ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔یوں جوئے ودیگر منفی سرگرمیوں کا توڑ ہوسکے گا۔

محمد حفیظ اور فیملی کہاں گھوم رہے

ادھر لارڈز میں انگلش ٹیم پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پروٹیز کے خلاف 165 پر پویلین لوٹ گئی۔جواب میں آخری اطلاعات تک  جنوبی افریقا نے بناکسی نقصان کے 27 رنز بنالئے تھے۔

ہرارے میں بھارت زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے کی فتح کے قریب ہے۔190 رنزکے جواب میں 17 اوورز میں بناکسی نقصان کے 91 اسکور بنالئے تھے۔

نیدرلینڈز کی 8 وکٹیں 165 کے اسکور پر گرگئیں ہیں۔پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں 41 اوورز کرڈالے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *