| | | | | |

راولپنڈی ٹیسٹ پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،کرک اگین کا تجزیہ درست

 

کرک اگین رپورٹ

کرک اگین کا تجزیہ درست ثابت ہوا۔آئی سی سی نے راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کردیا ہے
میچ ریفری مدھو گالے نے اپنی رپورٹ میں اسے ایوریج پچ سے بھی بد تر قرار دے دیا ہے۔اس طرح اسے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا ہے۔

پنڈی ٹیسٹ پچ آئی سی سی ریڈار پر،سمتھ نے مردہ پچ پر 5 ویں دن کا منصوبہ بتادیا

ساتھ میں لکھا ہے کہ اس پچ سے کسی بھی شعبہ کو کوئی مدد نہ ملی۔اس سے بیٹ اور بال میں مطابقت نہیں رہتی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق یہ پوائنٹ 5 سال تک راولپنڈی اسٹیڈیم کی زینت بنا رہے گا۔اس دوران جب بھی 5 پوائنٹس ہوئے تو سنٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جائے گی۔

کرک اگین نے سب سے پہلے 7 مارچ کو تجزیہ کے طور پر لکھا تھا کہ ایسی پچ آئی سی سی ریڈار پر آتی ہے۔ڈی میرٹ پوائنٹ کے ساتھ مستقبل میں پابندی کے خطرے میں آجائے گی۔

یہ تجزیہ اس وقت لکھا گیا تھا کہ اس کا کہیں تصور بھی نہیں تھا اور سوشل میڈیا و نیشنل میڈیا پر کرک اگین کی اشاعت کے کئی گھنٹوں بعد یہ پھیلا تھا۔
کرک اگین اپنی روایات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *