عابد علی سیکھنے کی خاطر استاد بن گئے
| | | | |

عابد علی سیکھنے کی خاطر استاد بن گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی سیکھنے کے لئے استاد بن گئے،انہوں نے کلاس لگالی ہے۔گزشتہ سال دل کے عارضے کی وجہ سے ٹیسٹ اسٹار قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کراچی میں ہسپتال لے جائے گئے تھے،جہاں ان کا علاج ہوا تھا،تب سے وہ قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

عاید علی نے اس کے کچھ عرصہ بعد ٹریننگ شروع کی،وقت کے ساتھ وہ مکمل فٹ ہورہے ہیں لیکن تاحال ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔

عابد علی کا ٹیسٹ کیریئر شاندار لیکن مختصر ہے۔انہوں نے  16 میچز میں 50 کے قریب کی اوسط سے1180 اسکور بنارکھے ہیں۔

عابد علی کی ہارٹ سرجری کے بعد ففٹی کے ساتھ بھرپور واپسی

سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔جس میں وہ نوجوان  کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

انہوں نے نہایت مختصر انداز میں لکھا ہےکہ جب تم کسی کو سکھاتے،پڑھاتے ہو،دراصل خود سیکھتے ہو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ان کے بغیر متعدد سیریز کھیل لی ہیں۔طویل فارمیٹ میں وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں واپسی کے لئےپر امید ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *