| | |

عابد علی کی ہارٹ سرجری کے بعد ففٹی کے ساتھ بھرپور واپسی

فیصل آباد،کرک اگین رپورٹ

File photo,skysports

عابد علی کی ہارٹ سرجری کے بعد ففٹی کے ساتھ بھرپور واپسی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے ففٹی کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کرلی ہے۔4 ماہ قبل قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران رائٹ ہینڈ اوپنر دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے،اس کے بعد ان کا آپریشن ہوا،پھر وہ ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

جمعرات کو انہوں نے فیصل آباد میں کلب کرکٹ کھیلی۔ففٹی کے ساتھ مکمل واپسی کرلی۔انہوں نے 32 بالز پر 56 رنزکی اننگ کھیلی ہے۔اس میں ایک چھکا اور 7 چوکے لگائے ہیں۔

انگلش کائونٹی،حسن علی کی بلند چھلانگ،شاہین کی اونچی اڑان،مزید احوال

عابد علی فیصل آباد کی کلبز لیگ میں شرکت کی ہے اور بیٹنگ کے دوران انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ہے۔عابد علی کی بڑی ہارٹ سرجری ہوئی تھی لیکن اب 120 روز کے بعد ان کی شاندار اننگ سے انہیں خاصا حوصلہ ملا ہے۔32 سالہ بیٹر اگلے سیزن میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

عابد علی واحد کرکٹر ہیں،جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سنچری کا اعزاز حاصل کیا تھا،پاکستان کے لئے 16 ٹیسٹ اور 6 ایک روزہ میچز میں شرکت کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *