برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔اس کو ہٹادو،اس کو لگادو،بندر کے ہاتھ استرا یا؟بھارت کے آگے پھر بلکہ پھر سے ڈھیر۔آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان پھر تر نوالہ۔پھر بد سے بد تر۔ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں گرین کیپس یکطرفہ مقابلہ میں ڈھیر ہوگئی۔
یہ برمنگھم سے بریکنگ نیوز ہے۔یہ آئی سی سی ایونٹ نیوز ہے۔یہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان بمقابلہ بھارت ویمنز میچ کے انجام کی سٹوری ہے۔
ایج باسٹن میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ابتدائی 2 وکٹیں جلد لے کر بھی بڑا سکور بنواگیا۔اننگ کے تہائی حصہ میں اگر چہ مزید وکٹیں ملیں لیکن اس کے باوجود آخری ساڑھے 3 اوورز میں 50 سے زائد رنزبنوانے والی ٹیم پھر کیسے جیت سکتی۔بھارت نے 6 وکٹ پر 170 رنزبنائے۔سمریتھ مندھانا نے 68 رنز کئے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز۔53 رنز ایک وکٹ۔اگلے 53 رنز.9 وکٹیں۔پوری ٹیم 106 رنز پر باہر ہوگئی۔ منیبہ علی نے 41 اور عالیہ ریاض نے 18 رنز کئے ۔11 کھلاڑیوں میں سے باقی 12 سے زائد کوئی رنز نہ کرسکی۔
پی سی بی کے زیر انتظام چلنے والی پاکستان ویمنز ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔بھارت نے 64 رنز کی بڑی جیت نام کی اور ڈپٹی شرما نے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ویمنز ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں انہوں نے ریکارڈ 166 وکٹیں کرلی ہیں۔
