| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں،کون آئوٹ،کون ان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کراچی ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں،کون آئوٹ،کون ان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ میں کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،اب یہ سوال اس لئے اہم ہوگیا ہے کہ 24 گھنٹے قبل کووڈ ٹیسٹ میں پکڑے جانے والے آل رائونڈر فہیم اشرف دوسرے ٹیسٹ میں کلیئر ہوگئے ہیں۔انہیں پاکستانی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ملی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا وہ نمبر 7 کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہونگے یا نہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،کرک اگین کا تجزیہ درست

کراچی ٹیسٹ کے لئے بظاہر پاکستانی ٹیم میں عبداللہ شفیق،امام الحق،اظہر علی،بابر اعظم،محمد رضوان،فواد عالم،فہیم اشرف،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی،نعمان علی اور ساجد خان  شامل ہونگے۔

اس طرح راولپنڈی ٹیسٹ میں کھیلنے والے نسیم شاہ بھی باہر ہونگے۔حارث رئوف کی شرکت کے امکانات اب اس لئے کم ہیں کہ کراچی کی پچ ہاف اسپن بنائی جارہی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں  نسیم شاہ اور افتخار احمد کو اس لئے موقع ملا تھا کہ فہیم اشرف،حسن علی فٹنس مسائل کے سبب اور حارث رئوف کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دستیاب نہ تھے۔

اب جب کہ حسن علی فٹ ہیں۔فہیم اشرف کلیئر ہیں۔حارث رئوف بھی دستیاب ہیں تو ایسے میں قومی ٹیم میں فہیم کے ساتھ حسن کی واپسی کے امکانات یقینی ہیں۔

پاکستانی ٹیم کراچی ٹیسٹ میں بھی 2 اسپنرز کے ساتھ ہی جائے گی۔وکٹ پر موجود ہلی سے گھاس کو بھی اڑانے کےامکانات ہیں۔میچ ہفتہ کو شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *