| | |

ہرارے میں بھارت کی جاندار جیت

 

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

 

بھارت نے زمبابوے کو ہرادیا۔میزبان ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں مسلسل 13 ویں ون ڈے شکست ہے۔

یوں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت 10 وکٹ سے فتحیاب ہوا۔بائولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی کرنٹ دکھاکر ایشیا کپ کے لئے اپنے بلند ترین عزائم واضح کئے ہیں۔

ہرارے میں میزبان ٹیم 40 اوورز 3 بالز پر صرف 189 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان رجز چکابوا 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر بنے۔110 پر 8 وکٹ کھونے کے بعد ریڈ ایونز کے 34 اور رچرڈز کے 33 رنز سے سپورٹ ملی۔6 ماہ بعد واپسی کرنے والے بھارتی بائولر دیپک چاہر نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اکسر پٹیل نے 24 رنز کی مدد سے 3 وکٹیں اڑادیں۔

مسلسل 6 سیریز،9 ایک روزہ ناکامیوں کے بعد ویسٹ انڈیز کامیاب

جواب میں بھارتی اوپنرز ہی کافی رہے۔شیکھر دھون نے 81 اور شبمان گل نے 82 رنز بناکر بھارت کو 31 ویں اوور میں 10 وکٹ کی بڑی جیت دلوادی
دونوں نے 192 رنز کی شراکت قائم کی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *