| | | | |

انگلینڈ کی بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز سیٹ،نیوزی لینڈ میں اپنے ہی ٹیسٹ سے ٹکرائو

لندن،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کی بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز سیٹ،نیوزی لینڈ میں اپنے ہی ٹیسٹ سے ٹکرائو۔انگلینڈ کا7 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ ری شیڈول ہوگیا ہے۔اصل میں یہ دورہ 2021 میں تھا جو ملتوی ہوا تھا۔بنگلہ دیش کو یہ سیریز ایسے انداز میں ملی ہے کہ اس وقت انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ہوگی۔یوں ایک بار پھر انگلینڈ کی 2 ٹیمیں بیک وقت ایکشن میں ہونگی۔

سرفراز احمد نے کیچ پکڑ کر بھی آئوٹ چھوڑدیا،ثقلین کا طنز،بابر کی مایوسی

جوس بٹلر کی قیادت میں کھیلنے والی ڈبل ورلڈ چیمپئن(ٹی 20 اور ورلڈکپ) ٹیم یکم ،3 اور 6 مارچ کو3 ون ڈے ڈھاکا اورچٹاگرام میں ہونگے۔9 مارچ کوپہلا ٹی 20 چٹاگرام اور12 پھر14مارچ کوڈھاکا میں ہونگے۔

اس دورے اور سیریز کا براہ راست ٹکرائو انگلینڈ کی نیوزی لینڈ میں شیڈول ٹیسٹ سے ہوگا۔یکم مارچ کو جب پہلا ون ڈے میچ ڈھاکا میں ہوگا تو اس سے18 گھنٹے قبل انگلش ٹیم کیویز کے خلاف اپنا دوسرا ٹیسٹ ختم کررہی ہوگی،اگر وہ 5 ویں روز میں گئے تو یہ ایسا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *