| | |

دورہ آسٹریلیا ،پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، پاکستان ٹیم  نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ایئرپورٹ اور لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ کچھ دیر بعد  دبئی سےسڈنی کے لیے روانہ ہو گا۔قومی اسکواڈ سڈنی سے کینبرا پہنچے گا

پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول یے۔ قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں۔ 17 رکنی مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔

بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *