راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلین پچ ماہر پنڈی پہنچ گئے،ڈیڈ وکٹ پر ہلچل۔آسٹریلیا کے پچ اسپیشسلٹ راولپنڈی پہنچ گئے ہیں،یہ وہ میدان ہے جہاں سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا،اس کی پچ کڑی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔
اس وقت پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ پچ ہمارے حالات،ٹیم کے مطابق بنائی گئی ہے اور بھی بہت کچھ بولے تھے لیکن پھر ہوا یہ کہ ان پر تنقید ہوئی۔میچ ڈرا ہوگیا تھا۔رنزکا سیلاب تھا۔پیسرز چلے تھے اور نہ ہی اسپنرز کام آئے تھے۔
ایشیا کپ،سری لنکا کا آفیشلی میزبانی سے انکار،نیوٹرل وینیو فائنل
پچزکی تبدیلی کے لئے اب آسٹریلین ماہر پاکستان کے دورے پر ہیں۔مختلف شہروں سے ہوتے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔
ڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔ آسٹریلوی پچ ماہر نے سٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیا ۔ڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔
ڈیمئن ہوف کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔