| | | | | |

ایشیا کپ،سری لنکا کا آفیشلی میزبانی سے انکار،نیوٹرل وینیو فائنل

لندن،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،سری لنکا کا آفیشلی میزبانی سے انکار،نیوٹرل وینیو فائنل۔لیں جی،کرک اگین نے کئی روز قبل خبر دی تھی کہ ایشیا کپ سری لنکا میں نہیں ہونے جارہا ہے،یہ تیسرے ملک متحدہ عرب امارات میں جانے والا ہے،اس کی تصدیق 20 جولائی 2022 کو ہوگئی ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے کہ وہ اگلے ماہ شیڈول ایونٹ کی میزبانی سے قاصر ہے۔

سری لنکا،ایک اور بڑا ایونٹ منسوخ،ایشیا کپ کی منتقلی کی تصدیق

ایشین کرکٹ کونسل نے بھی تصدیق کی ہے کہ سری لنکا اس سال کے ایشیا ٹی 20 کپ کی میزبانی نہیں کرےگا۔تیسرے ملک میں اب یہ ہوگا،ایونٹ 26 اگست سے 11 ستبر 2022 تک شیڈول ہے۔کرک اگین پہلے ہی نیوز بریک کرچکا ہے کہ ایشیا کپ 2022 اب متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

ادھر پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی نے بھی اسے اعتماد نہیں دیا،ساتھ میں پی سی بی کی سپورٹ بھی مدد نہ دے سکی،یوں ایشیا کپ اب سری لنکا کے رائٹس کے ساتھ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *