| | | | |

سری لنکا،ایک اور بڑا ایونٹ منسوخ،ایشیا کپ کی منتقلی کی تصدیق

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

گزشتہ رات کرک اگین نے یہ خبر دی تھی کہ سری لنکا سے ایشیا کپ منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔اس حوالہ سے یہ بہت بریکنگ نیوز کے طور پر تھی،اس کے چرچے ابھی چل ہی رہے ہیں کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایک قدم اور اٹھاکر قریب تصدیق کی ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے تیار نہیں ہے۔

ڈرامائی تبدیلی،ایشیا کپ کی سری لنکا سے منتقلی،نئے میزبان سے روابط تیز

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنا آفیشل ٹی 20 لیگ ایونٹ منسوخ کردیا ہے۔تھوڑی ہی دیر قبل آفیشل اعلان کیا گیا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 2022 کو منسوخ کیا جارہا ہے،اس کا آغاز یکم اگست سے ہونا تھا،اسے 31 اگست تک جاری رہنا تھا۔سری لنکن بورڈ کے مطابق ایونٹ کے شیئرز ہولڈر اور بورڈ نے اتفاق سے یہ ایونٹ ختم کئے جانے کا فیصلہ کرلیا۔ملکی حالات بہت خراب ہیں۔

اس طرح ایشیا کپ کے بھی امکانات اس نے ختم کردیئے ہیں،آفیشل اعلان کا انتظار ہے۔26 اگست سے شیڈول یہ ایشیا کپ اب متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *