گلگت،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی بیٹر آصف علی نے پی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے نیا گرائونڈ متعارف کروادیا ہے۔سقوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر انہوں نے تصاویر شیئر کی ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں تابڑ توڑ چھکوں اور پاکستان کی نیوزی لینڈ وافغانستان کے خلاف فتوحات کے مرکزی کردار آصف علی نے لکھا ہے کہ
گلگت بلتستان ایک نیچرل کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔میں یہاں وقت گزارنے،کرکٹ کھیلنے پر انجوائے کررہا ہوں۔
انگلش ٹیم کی پاکستان آمد،2 وینیوز،تاریخیں طے،سکیورٹی ٹیم کی آمد
پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ہمیں نئے اسٹیڈیمز کی ضرورت ہے۔گزشتہ برس بھی متعدد ایسی تصاویر آئی تھیں۔کچھ نہ ہوا۔اب ایک بار پھر قومی کرکٹر آصف علی تو توجہ کروائی ہے۔پی سی بی کی توجہ تو بنتی ہے۔
پاکستان میں اس سال مجبوری میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچزکھیلنے پڑے،اب اگر پی سی بی پاکستان کے ایسے علاقہ جات میں کرکٹ گرائونڈ بنانے پر توجہ کرے تو دنیا ایک خوبصورت اسٹیڈیم دیکھےگی،ملک کی پہچان بنے گی۔ساتھ میں موسم اور سیزن کی محتاجی بھی ختم ہوگی۔