دبئی،کرک اگین رپورٹ
آصف علی کس کی دریافت تھے،کون انہیں پی ایس ایل میں لایا اور کس نے پی ایس ایل ٹیم میں شامل کروایا،ساتھ میں وہ کون تھا جس نے انہیں گزشتہ ایک سال سے اپنے سائے میں رکھا،بے پناہ تنقید اور بے پناہ برا بھلا کہے جانے کے باوجود کون ان پر اعتماد کرتا گیا۔نتیجہ میں آج آصف علی نے بھی راز کھول دیا،ساتھ میں اپنے محسن کا شکریہ ادا کیا۔یہی نہیں بلکہ ان کے محسن نے جواب میں بہت کچھ کہدیا،بہت سوں کو سنادیا اور پھر ایسے میں وسیم اکرم نے بھی ایک انکشاف کیا ہے۔
پاک افغان میچ میں ہزاروں فینز کا دھاوا،دبئی پولیس ،سکیورٹی ادارے اسٹیڈیم کو گھیرنے پر مجبور
سب سے پہلے آصف علی کا ذکر ہو۔انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مجھے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بہت زیادہ سپورٹ کیا اور میرے لئے بہت کچھ سنا۔میں ان کا شکر گزار ہوں۔
اس کے رد عمل میں سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ آصف کا شکریہ کہ انہوں نے یاد رکھا،میری خوشی کو ڈبل کیا،میں نے جو کچھ کیا۔پاکستان کے لئے کیا ۔اس کے لئے مجھے بہت کچھ کہا گیا۔مصباح نے چیرتا سوال بھی کیا ہے۔کہا ہے کہ مجھے دکھ ہوتا ہے کہ جب کچھ لوگ ذاتیات پر اتر آتے ہیں،اس سے لگتا ہے کہ جیسے ہم محب وطن ہی نہیں۔ہم نے اپنے ملک کو 16 سے 17 سال سرو کیا،ہماری کریڈیبلٹی پر شک ہمیں اذیت دیتا ہے۔
وسیم اکرم نے اس پر کہا ہے کہ پاکستان میں یہ ٹرینڈ چلا ہوا ہے کہ پرچی کرکٹر۔یہ پاکستان کرکٹ ہے،کوئی کلب کرکٹ نہیں کہ یہاں پرچی چل جائے۔یہاں وسیم اکرم نے ایک انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل 2 کے دوران اسلام آباد کے لئے مصباح الحق آصف علی کولائے اور مجھے و ڈین جونز سے کہا کہ اسے ضرور کھلائیں،یہ میچ فنشر ہے۔مصباح الحق کے کہنے پر ہم نے چیک کیا اور کھلایا تھا۔یہ ایسی باتیں ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ 5 برس قبل سے مصباح کا ان پر اعتماد تھا۔