| | | | | | |

پاک افغان میچ میں ہزاروں فینز کا دھاوا،دبئی پولیس ،سکیورٹی ادارے اسٹیڈیم کو گھیرنے پر مجبور

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں پہلی بار تماشائیوں کی وجہ سے آئی سی سی ،اس کا ایونٹ اور میزبان ملک منفی خبروں کی زد میں آگیا ہے،آئی سی سی کو اس پر ہنگامی اعلامیہ جاری کرنا پڑا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے میچ میں کرائوڈ کو منتشر کرنے کے لئے دبئی پولیس،سکیورٹی اداروں کو فورس اور طاقت استعمال کرنی پڑی ہے۔یہ سب پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ میں ہواہے۔

Image by Twitter

اب تک پاکستان،بھارت اور پاکستان نیوزی لینڈ کے میچزمیں ہائوس فل تھا لیکن پاکستان افغانستان کے میچ میں تو حد ہوگئی۔16 ہزار ٹکٹ فروخت کئے گئے تھے،اس کے بعد بھی گرائونڈ کے چاروں جانب سے ہزاروں فینز نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔منتظمین کو  شام 7 بجے تمام گیٹ بند کرنے پڑے۔پولیس کی اضافی نفری منگوائی گئی۔ساتھ میں سکیورٹی اداروں کےا فراد بھی مدد کو آئے۔

آصف علی کے بارے میں بین سٹوکس کا تاریخی ٹویٹ،وسیم اکرم سر دھننے پر مجبور

آئی سی سی نے رات گئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں لیکن یہ سب کیوں ہوا۔امارات کرکٹ بورڈ اور حکومت سےتحقیقات کا کہا گیا ہے۔

یہاں یہ بات سمجھنے کی ہوگی کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں غیر ملکی ممالک پاکستان میں کرکٹ آباد کرنا نہیں چاہتے ہیں،گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے جو مثالیں قائم کی ہیں،اس کے بعد وہ نیوٹرل وینیو پراپنے میچز میں کرائوڈ کی تعداد دیکھ لیں،ساتھ میں پاکستان کے میچز کا جنون بھی ملاحظہ کرلیں ۔آئی سی سی سمیت سب کو صفائیاں دینی پڑ رہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *