| | | | | | |

ٹاس افغانستان کا،آسٹریلیا کو کتنے مارجن کی جیت درکار

 

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے گروپ 1 کا مرحلہ آخری سٹیج پر پے۔نیوزی لینڈ عملی طور پر فارغ ہوا۔اپنے آپ کو سیمی فائنل کی سیٹ کےقریب لے جاکر،اس نے آئر لینڈ کو 35 رنزسے ہرایا ہے،اب اس کے 7 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

اب بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کا افغانستان سے آخری میچ ابھی شروع ہونے کو ہے۔ٹاس ہوگیا ہے۔آسٹریلیا جیتا تو اس کے بھی نیوزی لینڈ کے برابر 7 پوائنٹس ہونگے اور اگر کل انگلینڈ نے آخری مقابلہ میں سری لنکا کو شکست دی تو اس کے بھی 7 پوائنٹس ہونگے۔پھر فیصلہ نیٹ ریٹ پر ہوگا۔اب نیٹ رن ریٹ میں کیوی ٹیم 2.113 پر ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ  آسٹریلیا افغانستان کو 180 سے زائد رنز سے ہرادے اور انگلینڈ سری لنکا کو  128 رنز سے ہرادے تو نیوزی لینڈ باہر ہوگا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔اس طرح آسٹریلیا پہلے  بیٹنگ کرے گا ۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *