| | | | |

پی ایس ایل7،لاہور کی اس بار اسلام آباد پر یلغار کامیاب،کوئٹہ کی لائٹس آن

لاہور،کرک اگین رپورت

اسلام آباد کی بتی آف،پی ایس ایل7،لاہور کی اس بار اسلام آباد پر یلغار کامیاب،کوئٹہ کی لائٹس آن ہوگئی ہیں۔وہ کیسے،اس کا ذکر آگے ہوگا۔

فالکنر کیس میں بے چارگی،انضمام کی دھانی پر چھترول،گیل کی وسیم اکرم کو چٹکی،اہم خبریں

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نےا سلام آباد یونائیٹڈ کو بڑے مارجن 66 رنز سے ہرادیا،اس فتح کے ساتھ ہی لاہور کی پلے آف کی ٹاپ سیکنڈ ٹیم کی کنفرمیشن ہوگئی ہے۔ملتان اور لاہور پہلا پلے آف کھیلیں گے۔اس بڑی شکست کے بعد کوئٹہ کی امیدوں کی لائٹس آن ہوگئی ہیں۔اسلام آباد کی بڑے مارجن سے شکست کے بعد کوئٹہ کی اگلے میچ میں اتنے ہی مارجن سے جیت کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد کی آخری بڑی شکست کا انتظار کرنا ہوگا،اس کا تفصیلی جائزہ اس میچ رپورٹ کے فوری بعد کرک اگین اگلی رپورٹ میں کرے گا،اس کے لئے 10 منٹ کا انتظار کیجئے۔

ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نےا سلام آباد کی بیٹنگ تہس نہس کرکے رکھ دی۔اہم بات یہ ہے کہ قلندز کا اپنا آغاز نہایت تباہ کن تھا،جب اس کی ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرگئیں،انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیری بروکس نے 49 بالز پر 102 کی اننگ کھیل کر حریف ٹیم کی امیدیں بریک کردیں۔میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر 197 رنزبنائے۔

جواب میں اسلام آباد ٹیم ایک لمحہ کے لئے بھی کھڑی نہیں ہوسکی،اسے یہ بھی سمجھ نہیں آئی کہ میچ جیتنا مشکل ہورہا ہے تو بڑے مارجن کی ناکامی سے بچاجائے۔لیام ڈاسن 31 کر گئے۔پھر کوئی نہ چلا۔ٹیم9  وکٹ پر 131 رنز تک ہی جاسکی۔

قلندرز کے لئے آخری میچ کھیلنے والے راشدخان نے19 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے ہرادیا ۔ لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں چھٹی کامیابی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 198 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بناسکی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے تقریباََ تمام ہی بیٹرز آؤٹ آف کلر نظر آئے اور زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ابتدائی اسپیل میں وکٹیں حاصل کرنے کی روایت بھی برقرار رکھی اور دو اوورز پر مشتمل اپنے پہلے ہی اسپیل میں دونوں اوپنرز رحمٰن اللہ گرباز اور مبصر خان کو پویلین کی راہ دکھا ئی۔

رحمٰن اللہ گرباز 20 اور مبصر خان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے لیام ڈاسن نے کچھ مزاحمت ضرور کی تاہم وہ بھی 31 کے انفرادی اسکور پر زمان خان کی گیند ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان آصف علی اور محمد وسیم 12،12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان 10 جبکہ فہیم اشرف اور مرچنٹ ڈی لانگے دو دو اسکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر دانش عزیز 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائےتھے۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک نے 49 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹورنامنٹ کی تیسری سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل فخر زمان اور رائیلی روسو بھی ایڈیشن 2022 میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

ہیری بروک کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے فخر زمان کے ہمراہ 101 رنز کی شراکت قائم کی۔فخر زمان نے 41 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنر کی یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں چھٹی نصف سنچری ہے۔

فہیم اشرف نے تین جبکہ لیام ڈاسن اور ظاہر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *