| | |

آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس،ایک کھلاڑی کو کووڈ ٹیسٹ مثبت

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس،ایک کھلاڑی کو کووڈ ٹیسٹ مثبت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ میلبرن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں  آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا ہے۔میزبان ٹیم  نے دو کھلاڑیوں کو ڈیبیوکرایا ہے، باؤلرز لانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ  دونوں پہلی بار بین الاقوامی میچ کھیل کر رہے ہیں۔

میچ سے قبل آسٹریلین کیمپ کو جھٹکا لگا ہے۔آسٹریلیاکے وکٹ کیپر جوش انگلس کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وہ  پھر بھی  میلبورن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ کا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلین کیمپ  کرکٹ آسٹریلیا کے پروٹوکول پر عمل کرے گا، اپنے ساتھیوں کے لیے الگ ڈریسنگ روم استعمال کرے گا اور میدان میں کووڈ پلیئر سے فاصلہ بڑھائے گا۔اس سے دور کھڑے ہونگے۔

آسٹریلیا الیون۔ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، کیمرون گرین، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، مارنس لیبوشگن، میتھیو شارٹ، ایرون ہارڈی، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، لانس مورس، ایڈم زمپا۔

ویسٹ انڈیز الیون: جسٹن گریوز، ایلک اتھانازے، کیسی کارٹی، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، کیون ہوج، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، میتھیو فورڈ، ہیڈن والش جونیئر، گڈاکیش موتی، اوشین تھامس۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *