کرک اگین رپورٹ
اتوار کو ملتان سلطانز فیورٹ ہوکر پی ایس ایل 7 فائنل ہاری ہے تو اگلے روز آج بنگلہ دیش اپنے ملک میں طاقتور ہوکر بھی افغانستان سے ہارگیا ۔
تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ٹائیگرز کا کلین زوجہ کرنے کا سپنا ٹوٹ گیا ہے۔افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر اس کی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی گرپ مضبوط کرنے کی پلاننگ کو دھچکا لگا دیا ہے۔
چٹاگرام میں میزبان ٹیم کے 104 اسکور تک متعدد نہیں ،صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔اگلی 9 وکٹیں اسکور میں 88 رنز جوڑ کر پویلین لوٹ گئیں۔لٹن داس 86 اور شکیب الحسن کے30 رنز کے ساتھ محمود اللہ نے 29 کا حصہ ڈالا۔
راشد خان نے 3 وکٹیں لیں تو 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئے۔
جواب میں افغانستان نے ہدف 41 ویں اوور میں 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔رحمان اللہ گرباز نے سنچری کی۔106کی اننگ کھیلی۔
اس فتح کے ساتھ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان کے 70پوائنٹس ہوگئے ہیں۔اس نے آسٹریلیا،سری لنکا اور آئرلینڈ کو کراس کرلیا ہے۔افغانستان اس سیریز سے 100 پوائنٹس کرکے پہلے نمبرپر آگیا ہے۔