عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ تاریخ میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں۔پاکستان صرف 5 جیتا ہے۔8 فتوحات بھارت کے حصہ میں آئی ہیں۔ایک میچ بے نتیجہ رہا۔کرک اگین پہلے بھی یہ اعدادوشمار دے چکا،یہ بھی واضح کرچکا ہے کہ دونوں کے مابین اب تک فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوا۔یہ ایک حیران کن عمل ہے،اس لئے کہ 1984 سے 2018 تک ہر اعتبار سے خطے کی بہترین ٹیمیں یہی 2 ہوا کرتی ہیں اور اب بھی ہیں ،پھر بھی دونوں کا فائنل میں نہ ٹکرانا سوالیہ نشان ڈال جاتا ہے۔
ایشیا کپ کا ناقابل یقین واقعہ۔17 بالز کااوورپاکستانی بائولر کے گلے پڑا
اسی طرح اہم بات یہ بھی ہے کہ 14 میں سے ایک میچ ٹی 20 فارمیٹ کا پوا،اس میں بھارت ناقابل شکست ہے۔ایشیا کپ تاریخ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف ہائی اسکور 329 اور کم اسکور صرف 83 ہے۔
دونوں ٹیموں کے میچز کی تاریخیں دیکھی جائیں اور نتائج دیکھیں تو دلچسپ ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا 13 اپریل 1984 کو شارجہ میں ہوا،پاکستان 54 رنز سے ہارا۔
دونوں میں دوسرا میچ31 اکتوبر 1988 کوڈھاکا میں ہوا،پاکستان 4 وکٹ سے ہارگیا۔
پاکستان نے ایشیا کپ تاریخ میں بھارت کے خلاف پہلی جیت شارجہ میں رقم کی۔یہ 7 اپریل 1995 کو ہوا۔
کولمبو میں 20 جولائی 1997کو پاک،بھارت میچ بارش کی نذر ہوا،اگلے روز بھی نہ ہوسکا۔
ڈھاکامیں 3 جون 2000 کو پاکستان بھارت کے خلاف مسلسل دوسرا میچ جیتا،مارجن 44 رنزکا تھا۔
پاکستان نےا یشیا کپ تاریخ میں بھارت کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک 25 جولائی 2004 کو کولمبو میں کی،جب 59 رنزکی جیت اپنے نام کی۔
پاکستان اپنی سرزمین کراچی میں 26 جون 2008 کو بھارت سے 6 وکٹ سے ہارا۔
اسی ایونٹ میں 2 جولائی کو کراچی میں پاکستان 8 وکٹ سے جیت کرحساب چکتا کرگیا۔
پاکستانی ٹیم 19 جون 2010 کو دمبولا میں بھارت 3 وکٹ سے ہاری۔
میرپور میں 18 مارچ 2012 کو پاکستان بھارت سے6 وکٹ سے ہارگیا۔
ایشیا کپ ریکارڈز،محمد عامر کے رنگ اب بھی نمایاں،مکمل تفصیلات
دومارچ 2014 کو پاکستان نے میرپور میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلہ میں ایک وکٹ کی مات دے دی۔
ایشیا کپ 2016 ٹی 20 فارمیٹ میں تھا۔پاکستان بھارت سے 27 فروری 216 کومیرپور میں ہارگیا۔
آخری ایشیا کپ میں پاکستان 50 اوورز فارمیٹ کے 2 میچز 19 اور 23 ستمبر کو بھارت سے دبئی میں 8 اور 9 وکٹ سے ہارا۔
یوں ان میچزکو دیکھاجائے تو آخر میں بھارت نے بھی پاکستان کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ایشیا کپ تاریخ میں بھارت پاکستان سے مسلسل 3 میچز ہارا،پاکستان بھی بھارت کے خلاف 3 میچزمیں ناکام ہوا۔ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی ٹیم مسلسل 4 فتوحات لے سکی ہو،اس اعتبار سے 28 اگست کے میچ میں پاکستان کی جیت بنتی ہے۔پاکستان 2008 کے بعد بھارت کے خلاف بعد میں بیٹنگ کرکے جیتا ہے،پہلے بیٹنگ کی شکل میں ہارا ہے۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ 8 میں سے صرف 2 میچ جیتا اور 6 ہارا ہے۔تمام 6 میچز پہلے بلے بازی کرنے کے نتیجہ میں ہوئی ہیں۔اتفاق سے 8 میں سے 6 ٹاس پاکستان کے حق میں گرے،ویسے 14 میں سے 9 ٹاس پاکستان جیتا ہے،بھارت صرف 5 بار ٹاس جیت سکا۔ٹاس کا سکہ اس بار بھی پاکستان کے حق میں گرسکتا ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ،28 اگست 2022،دبئی۔