| | | | | | |

ایشیا کپ کا ناقابل یقین واقعہ۔17 بالز کااوورپاکستانی بائولر کے گلے پڑا

کرک اگین خصوصی رپورٹ

ایشیا کپ کا ناقابل یقین واقعہ۔17 بالز کااوورپاکستانی بائولر کے گلے پڑا۔ایشیاکپ کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اوور کس نے کروایا،یہ بھی ایک دلچسپ سوال ہے۔اگر کوئی پوچھے تو جواب ہے کہ 17 بالز کا طویل اوور،واقعی میں ناقابل یقین ہے لیکن یہ بدترین اعزاز پاکستان کے نام ہے۔

ایشیا کپ کے واقعات، پاک،بھارت جنگ کا کامران اکمل اور گوتم گمبھیر پر بھی اثر

مقابلہ بھی پاکستان اور بھارت کا نہیں تھا،میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کا تھا۔یہ 2004 کا ایشیا کپ تھا۔پاکستانی بائولرز محمد سمیع شبیر احمد کے ساتھ بال کررہے تھے۔محمد سمیع اننگ کا تیسرا اوور کررہے تھے۔پہلی بال وائیڈ کی،پھر دوسری بال کی تو چوکا پڑا۔تیسری بال پر 2 اسکور بنے۔چوتھی بال نوبال تھی۔پانچویں بال وائیڈ بال تھی۔چھٹی پر سنگل بنا،ساتویں نو بال ،8 ویں اور نویں بالزوائیڈ تھیں،10 ویں بال ڈاٹ بال کی اگلی بال پر کوئی رن نہ بنا۔12 ویں بال وائیڈ،13 ویں بال نوبال کی۔14 ویں اور 15 ویں بال  وائیڈ کی۔16 ویں بال  نوبال کی۔17 ویں بال پرچوکا لگا۔آخری 2 بالز کے لئے انہیں 10 بالز کرنی پڑیں۔مجموعی طور پر ان کے اوور میں 22 رنز پڑے۔

جولائی کی 29 تاریخ کو پاکستان یہ میچ 6 وکٹ سے جیت گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *