عمران عثمانی ۔ دوسرا ٹیسٹ،4 تبدیلیاں،قیمتی ٹاس میں شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہو رہا ہے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ایک دفعہ پھر ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے سپنرز کے لیے سازگار ہے پاکستان نے ادھے درجن کے قریب تبدیلیاں کر دی ہیں۔
پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیاں کی ہیں اور عبید شاہ اور اویس ظفر کو ڈیبیو کا موقع دیا ہے۔ محمد عباس جو گزشتہ میچ میں ا بہترین بولر تھے ، کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔بابر کے مطابق اس کی وجہ پچ اور حالات ہیں۔ عبداللہ شفیق اور ساجد خان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ عامر جمال، خرم شہزاد اور شان کو عباس کے ساتھ باہر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں پاستان کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کر رہے ہیں۔
عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔
ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد اپنی ٹیم برقراررکھی۔ کوئی تبدیلی نہیں کی
