| | | |

ایشیا کپ کے واقعات، پاک،بھارت جنگ کا کامران اکمل اور گوتم گمبھیر پر بھی اثر

کرک اگین خصوصی رپورٹ

ایشیا کپ 2022 کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔پاکستان اور بھارت 28 اگست کو مدمقابل ہونگے۔اس حوالہ سے شائقین میں بڑی دلچسپی پائی جاتی ہے،اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اب وقت بھی کم رہ گیا ہے۔ایشیا کپ کی مناسبت اور پاک،بھارت میچ کےتناظر میں ہم یہاں کچھ نیا بیان کریں گے۔

جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ دونوں ممالک میں جب بھی کرکٹ میچ ہوتا ہے،بڑا تنائو ہوجاتا ہے،کھلاڑی بھیا نسان ہیں،ان کابھی خون گرم ہوتا ہے،ایسے ہی ایک واقعہ 2010 کے ایشیا کپ کا ہے،جب پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل اور بھارتی بیٹر گوٹم گمبھیر لڑ پڑے۔

ایشیا کپ تاریخ،آخری ایونٹ کا چیمپئن بھی بھارت،افغانستان کی اڑان،بڑےممالک ناکام

سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں پاکستان نے 267 اسور بنائے تھے،بھارتی بیٹنگ جاری تھی،وکٹ پر ایم ایس دھونی اور گمبھیر موجود تھے۔پاکستانی وکٹ کیپر نے گمبھیر کے خلاف کیچ کی اپیل کی تو بھارتی بیٹر بے قابو ہوگئے۔جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس کے بعد پانی کا وقفہ ہوا تو اس میں بھی تکرار بڑھتی گئی،حتیٰ  کہ ایم ایس دھونی کو بیچ بچائو کروانا پڑا۔اس واقعہ کے عرصہ بعد گمبھیر کا کہنا تھا کہ وہ کیچ نہیں تھا،میں نے اسے صرف اتناکہا کہ کیوں اتنا شور کررہے ہو،اس کا کوئی فائدہ نہیں،اس پر بات بڑھتی گئی۔اتنی بڑھی کہ بہت کچھ غلط ہوگیا۔نہیں ہونا چاہئے تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *