| | | | | | | |

ایشیا کپ تاریخ،آخری ایونٹ کا چیمپئن بھی بھارت،افغانستان کی اڑان،بڑےممالک ناکام

عمران عثمانی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔اتفاق یہ ہے کہ اب تک کا آخری ایشیا کپ 4 برس قبل عرب امارات ہی میں کھیلا گیا تھا۔یہ اس وقت کا تیسرا ایونٹ تھا۔1984 کا پہلا،1995 کا چوتھا اور 2018 کا 14 واں ایشیا کپ،عرب امارات میں تیسرا ایشیائی میلہ تھا۔اس بار وہاں 23 برس بعد ہورہا تھا۔فارمیٹ ون ڈے کرکٹ کا تھا۔

ایشیا کپ 2018 ون ڈے کپ 16 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا گیا۔بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کررہی تھی۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک تھیں۔افغانستان کے ساتھ ہانگ کانگ نے جگہ بنائی۔پاکستان سرفراز احمد،سری لنکا اینجلیو میتھیوز اور  بھارت روہت شرما کی کپتانی میں آیا۔

ایشیا کپ تاریخ،13 واں کپ پہلا ایشیا کپ بن گیا،تاریخی تبدیلی،دھونی کا نیا اعزاز

ایشیا کپ میں 2 گروپس تھے۔گروپ اے میں پاکستان،بھارت اورہانگ کانگ آئے۔16 ستمبر کو پاکستان ن ے ہانگ کانگ کو ہرایا۔18 ستمبر کو بھارت بھی ہانگ کانگ سے جیت گیا۔19 ستمبر کو بڑے میچ میں پاکستانی ٹیم چھوٹا اسکور صرف162ہی رسکی۔بابر اعظم 47 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔بھونشورکمار کی 15 رنزکے عوض 3 وکٹیں اہم تھیں۔بھارت نے  روہت شرما کے 52 رنزکی  بدولت 29 اوورز میں ہدف صرف 2 وکٹ پر پورا کیا۔یوں گروپ اے سے بھارت ٹاپ اور پاکستان سیکنڈ ون کے طور پر سپر فور میں داخل ہوگیا۔

بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا ایشیاکپ2014،شاہد آفریدی کے چھکے،سری لنکا چیمپئن،ایشیا کپ تاریخ

گروپ بی میں سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان تھے۔15 ستمبر کو   پہلے روز اپ سیٹ ہوا۔بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 رنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا۔17 ستمبر کوابو ظہبی میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔افغانستان نے سری لنکا کو 91 رنز سے ہراکرقریب ایونٹ سے آئوٹ کردیا۔20 ستمبر کو افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی 136 رنز سے ہرادیا۔یوں سری لنکا تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کے ابتدائی اسٹیج سے ہی آئوٹ ہوگیا۔افغانستان پہلے اور بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر آکر سپر فور میں آگئے۔

سپر فور کا پہلا میچ 21 ستمبر کو بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف7 وکٹ کی جیت پر تمام ہوا۔اسی روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد افغانستان کو 3 وکٹ کی شکست دے دی۔اگلے میچ میں 23 ستمبر کو پھر پاکستان نے اپنے فینز کو مایوس کیا۔بھارت کے خلاف 237 رنزکرسکے،شعیب ملک کے 78 رنز بے فائدہ بنے۔بھارت نے ہدف صرف ایک وکٹ پر پورا کیا۔شیکھر دھون نے سنچری کی۔اسی روز افغانستان اپ سیٹ نہ کرسکا۔بنگلہ دیش سنسنی خیز جنگ میں 3 رنز سے جیتا۔25 ستمبر کو ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹائی میچ کھیلا۔یہ ایشیا کپ تاریخ کا پہلا ٹائی میچ تھا۔26 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ تھا،فتح کا مطلب فائنل تھا ،ٹیم صرف 239 رنزکے جواب میں 9 وکٹ پر 202 اسکور تک رہی۔37 رنز سے ہاری۔فائنل سے باہر ہوئی ،وہ بھی بنگلہ دیش سے کھیل کر۔

ایشیا کپ تاریخ،بھارت کی ریکارڈ5ویں ٹرافی،پھربھی ہیرو شاہد آفریدی

سپر فور کے اختتام پر  بھارت 5 اور بنگلہ دیش 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں تھے۔پاکستان 2 اور افغانستان سنگل پوائنٹ کے ساتھ گھرپرتھے۔

ایشیا کپ فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں بنگلہ دیش اور بھارت نے کھیلا۔بنگلہ دیشی ٹیم اگر 222 رنزکرسکی تو بھارت نے یہ ہدف سخت مقابلہ کے بعد آخری  بال پر 7 وکٹ کھوکر پوراکیا،یوں سنسنی خیز ٹائٹل بھارت 3 وکٹ سے جیت گیا۔

بھارت کے شیکھر دھون 340 رنز،افغانستان کے راشد خان 10 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔دھون کو ایشیا کپ 2018 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت ریکارڈ 7 ویں بار ایشین چیمپئن بن گیا تھا۔سری لنکا 5 بار جیتا تھا۔پاکستان کے پاس 2 بار یہ ٹرافی آئی ہے۔

ایشیا کپ تاریخ، 7ویں کوشش، 7جون،پاکستان پہلی بار ایشین چیمپئن بن گیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *