کرک اگین خصوصی رپورٹ
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کے اسکواڈز کے اعلان کی حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے لیکن ایونٹ کا مکمل شیڈول تاحال جاری نہیں کیا جاسکا ہے۔اس کے لئے اگلے چند روز میں شیڈول سامنے آنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو اپنے اسکواڈز 8 اگست تک فائنل کرنے ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل نے یہ تاریخ فائنل کی ہے۔ایونٹ سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا۔سری لنکا نے ملکی حالات کے پیش نظر ایونٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی ہے۔
ایشیا کپ پر ایشین کرکٹ کونسل کا مضحکہ خیز اعلان
متحدہ عرب امارات کے تینوں سنٹرز ابو ظہبی،دبئی اور شارجہ میزبان ہونگے۔پاکستان،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ چھٹی ٹیم کوالیفائر مرحلے سے آئے گی جو 21 اگست سے شروع ہوگا۔اس میں کوالیفائر ٹیمیں شریک ہونگی۔
پاکستان اور بھارت کے مابین پہلا ٹاکرا 28 اگست کو متوقع ہے۔منتظمین اس پر قریب کام کرچکے ہیں۔باقاعدہ اعلان یکم اگست کے آس پاس ہوگا۔مین رائونڈ 27 اگست سے شروع ہوگا۔11 ستمبر کو فائنل کھیلاجائے گا۔