| | |

ایشیا کپ،بابر نہ سہی رضوان نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،بابر نہ سہی رضوان نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد رضوان نے ویرات کوہلی سے خود کو بہتر بنالیا۔

ایشیا کپ 2022 میں ویرات کوہلی  5 میچزمیں 92 کی اوسط سے276 اسکور کے ساتھ ٹاپ پر تھے۔محمد رضوان نے فائنل میں سری لنکا کے خلاف ہاف سنچری مکمل کی۔

ایشیا کپ میں تیسری بار حماقت،پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑگیا

پاکستانی اننگ کے آغاز میں دبائو تھا،پھر بابر اور فخر جلد آئوٹ ہوئے۔ایسے میں رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔انہوں نے افتخار کے ساتھ مل کر اسکور آگے کیا۔

پاکستان کے لئے اختتامی اوورز مشکل ہوگئے تھے۔12 سے زائد کی اوسط مشکل ہورہی تھی،ایسے میں رضوان مسلسل محنت کرتے دکھائی دیئے۔

میں چیئرمین ہوں،ٹکٹ ماسٹر نہیں،رمیز راجہ کادبئی اسٹیڈیم کے باہرتعارف

پاکستان 16 ویں اوور میں نہایت مشکلات کا شکار تھا،28 بالز پر 69 اسکور درکار تھے،رضوان سےا میدیں تھیں۔انہوںن نے اس اوور میں چھکا لگا کر ہاف سنچری مکمل کی،اس کے ساتھ ہی ان کا مجموعی اسکور 281 ہوگیا،یوں وہ ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکور بن گئے،اگلے اوور کی پہلی بال پر وہ آئوٹ بھی ہوگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *