دبئی،کرکاگین رپورٹ
Twitter Image
ایشیا کپ کے سپر 4 میں 2 میچزکی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں میں اب کچھ نہیں رہا،افغانستان سے ہارتے ہیں تو زیر نظر تصویر ہی یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ خوف بہت ہوگیا ہے لیکن اس کا نقصان یا فائدہ تب ہی کوسی کو ممکن ہے،اگر پاکستان آج افغانستان سے شکست کھاجائے۔
اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ میرٹ دیکھاجائے تو بھارت کی یہ ٹیم خود تو کسی صورت فائنل کھیلنے کی اہل نہیں ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی اور کو اہل قرار دے دے۔
بھارت ایشیا کپ 2022 کے فائنل سے باہر ،سری لنکا پہنچ گیا
وہ اس طرح کہ پاکستانا گر آج افغانستان سے ہارے اور بھارت کل افغانستان سے کھلے مارجن سے ہارے ،پھر پاکستان کو سری لنکا کو صرف ہرانا ہی نہ ہوگا بلکہ بہت بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
پاکستان کو 2019 ورلڈکپ یار رکھنا ہوگا،جب بھارتی ٹیم میزبان انگلش ٹیم سے 300 سے زائد اسکور کرکے ہاری تھی،پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ادھر اویش خان آخری میچ بھی نہ کھیل سکیں گے،ان کی جگہ دیپک چاہر لیں گے۔