| | | |

بھارت ایشیا کپ 2022 کے فائنل سے باہر ،سری لنکا پہنچ گیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بھارت ایشیا کپ 2022 کے فائنل سے باہر۔ایشیا کپ سپر 4 کے دوسرے میچ میں مسلسل شکست۔سری لنکا نے بھارتی خوشفہمیوں کا مینار زمین بوس کردیا۔پاکستان کے بعد سری لنکا سے6وکٹ کی شکست سے اسے اگر مگر کے معمولی بلکہ نہ ہونے کے برابر چانسز پر رکھا ہے۔سری لنکا نے مسلسل دوسری جیت کے ساتھ قریب فائنل کی سیٹ کنفرم کردی ہے۔منگل کو دبئی میں سری لنکا نے سخت اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ہرادیا۔

کرک اگین نے گزشتہ ایام میں ایشیا کپ کی 38 سالہ تاریخ لکھی تھی کہ بھارت اور پاکستان کبھی فائنل نہیں کھیلے تو اس بار کیسے کھیلیں گے،لنک پیش خدمت ہے۔

ایشیا کپ فائنلز ہسٹری ناقابل یقین،پاکستان اور بھارت کبھی فائنل نہیں کھیلے،کیوں

بھارت ٹاس ہارا،لگا پورا میچ ہارا۔سری لنکا نے آگے لگایا اور 13 رنز پر اوپنر کے ایل راہول سمیت ویرات کولی کا پولین  لوٹ جانا پینک کی علامت تھا۔کوہلی صفر مدھو شناکا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔راہول6 رنز کرسکے۔مشکل وقت میں کپتان روہت شرما نے اعلیٰ مثال دی۔سوریاکمار یادیو کے ساتھ تیسری وکٹ پر97 رنزکا اضافہ کردیا۔12 اوورز میں 110 رنزبن چکے تھے۔8 وکٹیں باقی تھیں کہ 110 کے اسکور پر 41 بالز پر شاندار 72 رنزبنانے والے بھارتی کپتان روہت شرما آئوٹ ہوگئے۔انہوں نے4  چھکے اور 5 چوکے لگائے۔9 رنزکے اضافہ سے سیٹ بیٹر سوریا کمار یادیو 34 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہردک پانڈیا اور رشی پنت اپنے نام کے حساب سے وہ نہ کرسکے کو ضروری تھا۔دونوں نے13،13 بالز پر17،17 اسکور بنائے۔وہ نیٹ رن ریٹ اونچا نہ کرسکے۔روی چنرن ایشون نے 7 بالز پر 15 اسکور کرکے اپنی ٹیم کو8 وکٹ پر صرف 173 رنز تک پہنچایا۔ایک موقع پر 200 اسکور بن رہا تھا،نہ ہوسکا۔دلشان مدوشناکا نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔کروتنا رتنے اور شناکا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

ایشیا کپ 2022،فائنل پاکستان اور بھارت میں ممکن؟تمام14 ٹورنامنٹس میں تویہ نہ ہوسکا

جواب میں سری لنکا نے دھواں دھار آغاز کیا،۔11 اوورز میں 97 رنزکی شراکت نے فتح کی بنیاد رکھ دی۔ پتھم نشانکا نے 25 اورکوشال مینڈس نے 57 رنزبنائے۔دونوں نے 37،37 بالز کھیلیں۔بھارتی بائولرز نے ان 2 سمیت مزید 2 آئوٹ کرکے قدرے واپسی کی۔سری لنکا نے صرف13 رنزکے اندر 4 وکٹیں گنوادی تھیں۔اسالانکا صفر،گونا تھیلا کا1 کرسکے۔کپتان دشان سناکا اور راجاپکاسا نے چارج سبنھا؛ا،4 اوورز میں 42 رنز رہ گئے تھے۔دونوں نے کوشش جاری رکھی۔ آخر میں ایک اوور میں 7 رنز درکار تھے۔سری لنکن  3 بالز پر 3 رنز کی دوری پر تھے۔ایک بال قبل 4 وکٹ پر اسکور پورا کرکے فائنل میں قدم رکھ دیئے۔بھارت قریب آئوٹ ہوگیا ہے۔یزوندرا چاہل نے 3و کٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *