| | | | | | | | |

ایشیا کپ فائنلز ہسٹری ناقابل یقین،پاکستان اور بھارت کبھی فائنل نہیں کھیلے،کیوں

کرک اگین خصوصی رپورٹ

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے کو ہے۔پاکستان اور بھارت کے میچ ہی ہمیشہ توجہ اور دلچسپی کا سبب بنتے ہیں۔دونوں کے مابین پہلا میچ 28 اگست کو ہوگا۔دوسرا مقابلہ  سپر فور میں ہوگا۔تیسرا ٹاکرا فائنل میں ممکن ہے۔

ایشیا کپ کی تاریخ دیکھی جائے تو پاکستان اور بھارت میں ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ میں 13 بار ہوا۔پاکستان کو اس میں خسارہ رہا۔7 میچزہارے اور 5 جیت سکے۔ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں کا ایک بار مقابلہ پڑا،اس میں بھی بھارت فاتح بنا۔یوں ایشیا کپ کی تاریخ  میں ذکر کچھ یوں ہوگا کہ پاکستان,بھارت 13  مرتبہ آمنے سامنے آئے۔بھارت کو  8 میچزکی فتح کے ساتھ برتری،پاکستان 5 فتوحات اپنے نام کرسکا۔

ایک اور دلچسپ بات بھی ہے۔پاکستان اور بھارت کا کبھی بھی ایشیا کپ فائنل میں ٹاکرا نہیں ہوا۔ایک ایسا فائنل جس کا 80 کے دہائی سے انتظار ہے،کبھی نہ ہوسکا۔کیا یہ عجب بات نہیں کہ بھارت 7 بار ایشیا کپ جیتا ہو،ایک بار بھی اسے فائنل میں پاکستان کو ہرانے کا موقع نہ ملا۔اسی طرح پاکستان 2 بار چیمپئن بنا ہو،بھارت سامنے ہی نہ آیا ہو۔

ایشیا کپ کی مکمل تاریخ،14 ایونٹس،3 چیمپئنز،کون بنا کب چیمپئن

کرکٹ  تجزیہ نگار ہونے کے ناطے یہ سوال اہم ہے۔شروع کے چند ایونٹز تو چلیں رائونڈ رابن میچز بنیاد پر تھے لیکن اس کے بعد  فائنل رکھا گیا،کیوں یہ دونوں ممالک آمنے سامنے نہیں آئے۔9 بار یہ دونوں چیمپئنز بنے ،فائنل نہیں کھیل سکے۔

اب تک کے 2018 ایشیا کپ میں بھارت فائنل میں آیا تو سامنے بنگلہ دیش تھا،جیت گیا۔

اس سے قبل 2016 کے ایونٹ میں بھی بھارت کے مقابل بنگلہ دیش تھا،بھارت فاتح رہا۔

اس سےقبل 2014 میں پاکستان فائنل میں آیا تو بھارت سامنے نہ تھا،سری لنکا آیا اور چیمپئن بن گیا۔

پھر اس سے بھی پہلے 2012 میں پاکستان فائنل کھیلا،چیمپئن بنا لیکن سامنے بنگلہ دیش تھا،بھارت نہیں۔

پھر 2010 میں بھارت کے مقابل سری لنکا تھا،بھارت جیتا پاکستان سے نہیں،سری لنکا سے۔

اور 2008 مین تو پاکستان اکلوتی بار ایشیا کپ کا میزبان بنا،پاکستان فائنل نہ کھیل سکا،بھارت ضرور تھا،فاتح سری لنکا بن گیا۔

ایشیا کپ 2004 کے فائنل کی سٹوری بھی سری لنکا،بھارت کی تھی۔سری لنکا فاتح تھا۔

اب 2000 کا ایشیا کپ دیکھ لیں،پاکستان فائنل کھیلا،پہلی بار ایشین چیمپئن بنا،سامنے سری لنکا تھا۔

پھر 1997 میں سری لنکا،1995 میں بھارت اور 1990 میں بھارت، چیمپئن بنے۔فائنل بھی یہ دونوں کھیلتے رہے۔1988 میں بھارت چیمپئن بنا۔سری لنکا رنراپ تھا۔1986 میں سری لنکا چیمپئن تھا تو پاکستان رنراپ۔1984 میں بھارت چیمپئن تھا تو سری لنکا رنراپ۔

پاکستان ایشیا کپ کی تاریخ میں 4 بار فائنل کھیلا۔2 بار چیمپئن بنا۔ایک بار سری لنکا ،دوسری بار بنگلہ دیش کو ہرایا۔باقی 2 فائنل سری لنکا سے ہارا۔

ایشیا کپ 2022 کوالیفائر20 اگست سے شروع،پہلا میچ کس کا،مکمل شیڈول

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *