دبئی،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ
پاکستان یا بھارت،پھر ہیرو بننے کا دن۔ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف آخری جیت کو 8 سال ہوگئے ہیں۔2014 میں آخری بار شاہد آفریدی نے آخری لمحات میں 2 چھکے لگاکر پاکستان کو ایک وکٹ کی جیت دلوائی تھی ۔اس کے بعد سے یہ تیسرا ایشیا کپ ہے اور آج 5 واں میچ کھیلا جائے گا۔4 میچز گرین کیپس ہارے ہیں۔
ایشیا کپ سپر 4 میں آج ہارنے والی ٹیم فائنل سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اسے دونوں میچز پھر جیتنے ہونگے۔
سوال یہ ہے کہ آج کون جیتے گا
آج کون ہیرو بنے گا
پاکستانی ٹیم میں ایک سلیکشن پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ حسن ہونگے یا حسنین۔دھانی کی جگہ یہ سلیکشن ہونی ہے۔
کرک اگین تجزیہ کے مطابق محمد حسنین کی سلیکشن ہوگی ۔حسن علی کو تاحال اعتماد کی ضرورت ہے۔
دوسرا اس میچ میں محمد حسنین جاندار پرفارم کرسکتے ہیں۔بیٹنگ میں بابر اعظم کے ساتھ مڈل آرڈر میں کوئی ہیرو بن سکتا ہے ۔
ٹاس کون جیتےگا۔
پاکستان ایشیا کپ تاریخ میں بھارت کے خلاف 15 میں سے 9 ٹاس جیت چکا،رواں ایشیا کپ میں بھارت سمیت 2 ٹیموں سے ٹاس ہارا ہے۔
خیال ہے کہ ٹاس کا سکہ آج بابر اعظم کے حق میں گرے گا ۔
پاکستان کی فتح کے امکانات اس صورت میں زیادہ ہونگے۔