شارجہ،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی مشفیق الرحیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے ایشیا کپ سپر 4 کے شروع ہوتے پہ اپنی شارٹ فارمیٹ سے رخصتی کی نوید دے دی۔بنگلہ دیش ایشیا کپ 2022 کے گروپ سٹیج سے ہی فارغ ہوگیا ہے۔گروپ اے میں افغانستان اور سری لنکا سے شکست نے اسے بیک فٹ پر دھکیلا ہے۔
ایشیا کپ 2022،سری لنکا سپر 4 میں،بنگلہ دیش کو ڈرامائی شکست
مشفیق الرحیم نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔میں ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ کھیلتا رہوں گا،اس کے ساتھ ہی میں کرکٹ لیگزکے لئے دستیاب ہوا کروں گا جو دنیا بھر میں جاری رہتی ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے ملک کے لئے 102 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکھیلے ہیں،میچزکی سنچری کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی ہیں۔1500 اسکور کرسکے۔20 سے کم اوسط ہے۔کوئی سنچری نہیں۔6 ہاف سنچریز ہیں۔72 ناقابل شکست ہائی اسکور بھی ہے۔انہوں نے 2006 میں ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔16 سال تک اپنے ملک کے لئے یہ فارمیٹ کھیلے ہیں۔36 ویں سال میں داخل مشفیق الرحیم 82 ٹیسٹ اور236 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔یہ سفر ابھی جاری ہے۔
ایشیا کپ سپر 4 ،اتوار کوپھر روایتی ٹاکرا،پاکستان بھارت کو ہراسکتا مگر کیسے