روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کیا کیا،پی سی بی کا کہنا تھا کہ لیفٹ ہینڈ پیسر اپنے ان فٹ ہونے،ڈاکٹرز کی جانب سے 6 ہفتوں کے آرام کا سن کرشدید پریشان سے ہوگئے ،انہیں تسلی دی گئی۔
اس کے فوری بعد بائیں ہاتھ کے تیز پیسر نے ٹوئٹ پر کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی شاہین ہے،ہر فاسٹ بائولر بڑھ کر ہے،ہماری ٹیم بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
شاہین کی جگہ ایشیا کپ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں کون
اس کے بعد شاہین شاہ کی پہلی آفیشل سرگرمی دکھائی دی،انہوں نے بھی پریشانی کے عالم میں عوامی راستہ اپنایا اور فینز کے پاس چلے گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ نیدر لینڈ میں فینزکے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفیاں لے رہے تھے۔ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی،انہوں نے خوشگوار موڈ میں کرکٹ فینزکے ساتھ وقت گزارا پے۔
پاکستانی پیسر آج ہی ایشیا کپ سے باہر ہوئے،ان کے گھٹنے کی انجری تاحال باقی ہے۔