| | | | |

ایشیا کپ فائنل،آج کچھ کھلاڑی ہمیشہ کے لئے ہارسکتے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ فائنل،آج کچھ کھلاڑی ہمیشہ کے لئے ہارسکتے۔پاکستان کرکٹ ٹیم  کے لئے آج اتوار کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے۔گرین کیپس ایشین ٹائٹل جیت کر ورلڈ ٹی 20 کپ کی فیورٹ امیدوار بن سکتی ہے،اس کے لئے بابر اعظم، الیون کو نہائیت ذمہ داری سے اپنا کردار اداکرنا ہوگا،اس کے ساتھ ہی آج کے میگا فائنل میں افتخار احمد کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔

پاکستانی ٹیم مین ان کی جگہ لینے کے لئے شان مسعود تیار ہیں۔ اگرا س بار افتخار نہ چلے تو پھر ان کی فوری چھٹی ہوجائے گی۔

ادھر پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی اس فائنل سے متصل ہی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے والی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں قریب آج وہی پلیئرزہونگے جنہوں نے  بھارت کو ہرایا،افغانستان سے کھیلا۔ٹیم منیجمنٹ نت نئے تجربات سے گریز کرے گی۔

فائنل کے حوالہ سے یہ 2 سٹوریز ضرور دیکیھں۔

پاکستان یا سری لنکا،ایشین کرکٹ ٹائیگر کون،ایشیا کپ فائنل آج

ایشیا کپ کے لئے پاکستان اور سری لنکا کے فائنل کا ٹاس شام ساڑھے 6 بجے ہوگا۔میچ 7 بجے کھیلا جائے گا۔

دلچسپی اور علم کے لئے یہ بھی ضروری

ایشیا کپ فائنلزکی تاریخ،سری لنکا کو پاکستان پر باکمال سبقت،عجب اتفاقات

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *