کرک اگین خصوصی رپورٹ
ایشیا کپ کے رنگ پوری دنیا پر چھانے لگے ہیں،براڈ کاسٹرزابھی سے پاک،بھارت جنگ کا سماں باندھ کر توجہ پارہے ہیں۔ایشیا میں تو ہردوسری نیوز ایشیا کپ 2022 کی ہے۔ویسے بھی آج عمان میں کوالیفائرز مرحلہ تمام ہوگیا ہے۔اب 27 اگست سے ایونٹ کی وسل بجنے والی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ کیا ہے کہ وی ایس لکشمن کو اپنی ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ بنادیا ہے۔،اصل کوچ راہول ڈریوڈ کو کورونا ہوا،وہ چایتے تو اتوار تک ٹیم جوائن کرسکتے تھے لیکن انہوں نے اس ہائی وولٹیج شو سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی ہے۔
ایشیاکپ سے پہلے بابر سے کوہلی جاملے،کیا بات ہوئی
ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ نے آسٹریلیا کےخلاف چیپل،ہیڈلی ون ڈے سیریز کے لئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ سے انکار کرنے والے ٹرینٹ بولٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔سیریز کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا۔کین ولیمسن ایرون فنچ کے خلاف قیادت کریں گے۔میچز6 ستمبر،8 اور 11 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ کے حوالہ سے تبصروں میں تیزی آگئی ہے،کوئی غیر حاضر پلیئر کو یاد کررہا توکوئی ابھی سے اپنی فیورٹ ٹیم کا بتارہا ہے۔اس میں سابق کرکٹرز بھی شامل ہوگئے ہیں۔