کرک اگین خصوصی رپورٹ
ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت 1984 سے آمنے سامنے ہیں لیکن رواں صدی میں شاید مزاج بدل گئے یا دونوں ممالک کے حالات نے دونوں کو اس قدر دور کردیا ہے کہ معمولی بات پر بھی جھگڑا رہا ہے۔ایشیا کپ کے دلچسپ واقعات کا ایک اور جھگڑا بھی پاک،بھارت میچ کا ہے،یہ بھی 2010 کا ایشیا کپ تھا،وہی میچ تھا جس میں پہلے کامران اکمل اور گوتم گمبھیر میں لڑائی ہوئی،اختتامی اوور میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ بھی آمنے سامنے تھے۔
یہ اتنا بڑا معاملہ ہوگیا کہ میچ کے بعد ہوٹل میں شعیب اختر رات گئے ہربھجن سے لڑنے گئے تھے۔بھارتی اننگ کا 47 واں اوور تھا،جب ہربھجن نے شعیب اختر کو چھکا دے مارا۔نتیجہ میں فاسٹ بائولر غصہ میں آگئے،انہوں نے بائوسرز دے مارے،اس پر دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ایشیا کپ کے واقعات، پاک،بھارت جنگ کا کامران اکمل اور گوتم گمبھیر پر بھی اثر
بھارت نے وہ میچ جیت لیا تھا،فتح کے بعد بھارتی اسپنر نے پاکستانی پیسر کو خوب چڑایا۔شعیب اختر جوابی غصہ میں آئے۔لگتا تھا کہ میدان میں بلے چل جائیں گے،لیکن وہاں ماحول سنبھال لیا گیا،البتہ شعیب اختر نے بعد میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بعد میں ہوٹل میں ہربھجن سنگھ سے لڑنے بھی گیا تھا ،وہاں کیا بات ہوئی،یہ ابھی بھی صیغہ راز میں ہے۔