شارجہ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا یہ میچ جو آج ہونا ہے،یہ اپنے شیڈول کے وقت اتنا اہم نہیں تھا لیکن اب شاید اس کی اہمیت بھی ان 2 ممالک کے لئے جو کھیلیں گے،اتنی ہے جتنی گزشتہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مقابلے کی تھی،جب ایک دنیا اس کی لپیٹ میں تھی۔
ایشیا کپ 2022 میں آج 30 اگست منگل کوگروپ بی میں افغانستان اور بنگلہ دیش میں میچ ہوگا۔اصل میں یہ جنگ ہوگی۔اب سے کچھ عرصہ قبل تک ان ٹیموں کے میچزکو یکطرفہ کہا جاسکتا تھا اور وہ ہوتے بھی تھے لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔
ایشیا کپ شروع ہوتے ہی کرکٹ دھماکا،افغانستان جیت گیا،کرک اگین تجزیہ درست
افغانستان نے رواں ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا جیسی بڑی ٹیم کو بڑی آسانی کے ساتھ شکست دی تھی،یہ ایسی فتح تھی،جس کا کسی کو تصور نہیں تھا۔آج کے میچ کا مطلب یہ ہوگا کہ افغانستان ٹیم کا اعتماد دوگنا ہوگا۔سری لنکا کو ہراسکتے ہیں تو بنگلہ دیش کو کیوں نہیں۔ویسے بھی سری لنکا کے برعکس افغانستان کو بنگلہ دیش پر باہمی ٹی 20 میچزمیں 2-3 سے سبقت حاصل ہے۔دونوں کی آخری باہمی ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔
بنگلہ دیش ٹیم کو حالیہ دورہ زمبابوے میں دونوں محدود اوورز فارمیٹ میں غیر متوقع شکست ہوئی،اس سے اس کے حوصلے پست ہوئے ہونگے۔بلند عزائم اور جیت کا یقین صرف اس لئے ہوگا کہ زمبابوے میں ٹاپ پلیئرز شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نہیں تھے،اب آگئے ہیں۔ویسے تو افغانستان ٹیم بھی آئرلینڈ میں تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 سیریز ہاری ہے لیکن اس کا مقابل اور لڑنے کی صلاحیت دینی تھی۔اس لئے سخت مقابلہ کی توقع ہے۔
انضمام الحق کا شاہین کی انجری پرخوفناک خدشہ،پاک بھارت میچ پر فینز کو فیصلے کا مشورہ
بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کیریئر کا 100 واں ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔بنگلہ دیش کے تیسرے کھلاڑی بنیں گے۔
شارجہ میں اسکور بنانا آسان نہیں ہے،۔اوپر سے دونوں ٹیموں کے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں۔پہلے بیٹنگ والی سائیڈ گزشتہ کچھ عرصہ سے 140 سے 150 کے درمیان ہی اسکور کرسکی ہے۔موسم گرم ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
اس میچ کی اہمیت کیا ہے
سادہ سی بات ہے۔افغانستان کا یہ گروپ بی کا دوسرااور آخری میچ ہوگا۔اسے ہر حال میں جیتنے کی تمنا ہوگی،تاکہ اسی شام ہی وہ سپر 4 کی ٹکٹ کٹوالے۔ایسا ہوا تو پھر ایک اور دلچسپ صورتحال ہوگی۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کا آخری میچ سیمی فائنل بن جائے گا۔اس میچ کی ہارنے والی ٹیم گھر جائے گی،جیتنے والی ٹیم افغانستان کے ساتھ سپر فور میں جائے گی۔
فرض کریں کہ اگر آج افغانستان ہارگیا تو گروپ بی میں صورتحال اور سنسنی خیز ہوجائے گی۔بنگلہ دیش اور افغانستان کے 2،2 پوائنٹس ہونگے،اس کنڈیشن میں سری لنکا کی امیدیں کم ہوجائیں گی،اس لئے کہ پھرا سے بنگلہ دیش کو نہ صرف ہرانا ہوگا بلکہ نیٹ رن ریٹ کا چیلنج بھی ہوگا۔بنگلہ دیش کو علم ہوگا کہ اسے اگر ہارنا بھی ہے تو اپنے آپ کو کہاں رکھ کرہارے،تاکہ اس کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے بہتر ہو۔