دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایک نوبال نے میچ روک دیا،بلکہ ختم کردیا،اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوگیا۔دبئی اسٹیڈیم میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹ فینز افسردہ اور کئی روپڑے۔تیز چلتے میچ کا ڈرامائی اختتام ہوا۔
سری لنکا کو ایشیا کپ 2022 کے گروپ بی کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کےخلاف جیت کے لئے آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے۔
ایشیا کپ،22 رنزکا اوور،بائونڈری مشاورت سے روک لی گئی
اسپنر مہدی حسن کی پہلی بال پر سنگل بنا،وہ بھی لیگ بائی کا ۔دوسری بال پرچوکا پڑا۔تیسری بال پر بیٹر نے بھاگ کر 2 رنزبنالئے۔اب سری لنکا کو جیت کے لئے مزید 1 رن درکار تھا۔بائولر اگلی بال کی ریاری کررہے تھے کہ یکدم تھرڈ امپائر کے سوموٹو ایکشن پر نوبال قرار دی گئی،جیسے ہی فیلڈ امپائر نے نو بال کا اشارہ کیا۔میچ اوور ہوگیا تھا،پہلے تو فیلڈرز حیران ہوئے،بعد میں مایوسی پھیل گئی۔سری لنکن کیمپ خوشی سےا چھل رہا تھا۔
اس سے قبل سلو اوور ریٹ پر امپائرز نے بنگلہ دیش کو مجبور کیا کہ وہ آخری اوور مین دائرہ کے اندر 5 واں فیلڈر کھڑا کریں،سلو اوور ریٹ پر قوانین بدل چکے ہیں۔اب اس سزا کے بعد میچ فیس کا بھی جرمانہ ہوگا۔بنگلہ دیش کے لئے ایونٹ مایوس کن رہا۔سری لنکا نے افغانستان کے ساتھ گروپ بی سے سپر 4 کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔