ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2022 کے لئے اسکواڈ کی ڈیڈ لائن سے 5 دن تاخیر سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔جوئے کی کمپنی سے کاروباری رفاقت کا اعلان کرنے،پھر بورڈ کی جانب سے نوٹس کا سامنا کرنے اور پھر اسے واپس لینے والے تجربہ کار آل رائونڈر شکیب الحسن کو کپتان بنادیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش بورڈ نے ہفتہ کو ایشیا کپ ٹی 20 کے لئے اپنےاسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
شکیب الحسن ٹی 20 کرکٹ میں بنگلہ دیش کے دوبارہ کپتان بنادیئے گئے ہیں، انہیں ایشیا کپ، دورہ نیوزی لینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ،نیدر لینڈ دورے کے لئے پاکستان کے 2 اسکواڈز کا اعلان
ایشیا کپ کے لیے بنگلہ دیش کا سکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، انعام الحق، مشفق الرحیم، عفیف حسین، مصدق حسین، محمود اللہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، حسن محمود، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، صابر رحمان، مہدی حسن میراز، عبادت حسین، پرویز حسین ایمون، نورالحسن سوہن، تسکین احمد شامل ہیں۔
بی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا جو 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش نے اسکواڈ کے نام کے لیے ابتدائی ڈیڈ لائن ختم کردی جب کہ بورڈ نے شکیب کی اسپانسر شپ کے معاملے کو حل کرلیا۔