دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2022 کے لئے انضمام الحق نے بھارت کے کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی،کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم آج ایشیا کپ سے باہر ہوسکتی ہے،اس کی 2 وجوہات ہیں۔پہلی یہ کہ ان کی ٹیم سیٹ ہی نہیں ہے،۔دوسری وجہ ان کے کپتان کی عدم دلچسپی ہے۔
مرضی کا میدان،مرضی کی پچ،بھارت کوپھربھی آج ایشیا کپ سے اخراج کا خطرہ
پاکستان کے خلاف جس انداز میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،اس سے ان کی پریشانی نمایاں ہوتی ہے۔انضمام الحق یہ بھول جاتے ہیں کہ ٹاس کا بھی ایک فیکٹر ہے۔سری لنکا کو واحد شکست افغانستان سے ہوئی،جہاں اس نے پہلے بیٹنگ کی۔بعد کی بیٹنگ میں اس نے فتح سمیٹی،افغانستان اور بنگلہ دیش دونوں کو ہرادیا۔پاکستان کو بھی اس لئے پہلے میچ میں بھارت سے ناکامی ہوئی کہ پاکستان پہلے کھیلا۔ہانگ کانگ کمزور ٹیم تھی،اس کے خلاف پاکستان اور بھارت دونوں نے پہلے بلے بازی کرکے کامیابی سمیٹی تھی۔
افغانستان نے گروپ سٹیج پر دونوں میچزمیں بنگلہ دیش اور افغانستا ن کو بعد میں بیٹنگ کرکے ہی مات دی تھی۔یہ ایونٹ واضح کررہا ہے کہ ٹاس جیتنا،پہلے بائولنگ کرنا،بعد میں ہدف کے پیچھے جانا کامیابی کی دلیل ہوتا ہے۔