| | | | | | |

مرضی کا میدان،مرضی کی پچ،بھارت کوپھربھی آج ایشیا کپ سے اخراج کا خطرہ

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ویسے تو مرضی کا میدان ہے اور پچ بھی من چاہی بن جاتی ہے،اس لئے مسئلہ تو نہیں ہونا چاہئے،اس کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم کو آج ایشیا کپ 2022 سے باہر ہونے کا بڑا خوف ہوسکتا ہے،اس  لئے کہ اس کی ٹیم تاحال ایونٹ میں سیٹ دکھائی نہیں دے رہی۔کل جب گروپ سٹیج تھا تو پاکستان بھارت سے ہارا تھا،پھر ہانگ کانگ سے جیتنے تک اس پر بھی اخراج کی تلوار تھی،آج وہی تلوار بھارت پر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ سیریز سے بھی باہر،واپسی کا وقت بتادیا

مرضی کا میدان اس لئے کہ باقی تمام ٹیمیں شارجہ کھیل آئیں،ضرورت ہوتی تو ابو ظہبی میں بھی چلی جاتیں لیکن بھارت کو تو شارجہ سے ایسے دور رکھاجاتا ہے جیسے وہاں بھوت بنگلے ہوں۔بہرحال سری لنکا نے گروپ میچزمیں افغانستان کے خلاف 105 پر آئوٹ ہوکر 59 بالز قبل ہدف بنوایا،ہھر بنگلہ دیش کے خلاف 184 رنزکا ہدف 8 وکٹ پر جیسے عبور کیا،اس سے بھی سخت مزاحمت کی امید ہے۔

بھارت اگر آج ہارا تو قریب ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا۔جیتا تو سری لنکا اور بھارت بھی فائنل کے امیدوار ہی ہونگے۔اسی طرح بھارتی ٹیم آج پھر ہاردک پانڈیا اور رشی پنت کی بحث میں الجھے گی۔مزاتتو رہے گا لیکن دیکھنا ہوگاکہ میچ کیسے آگے بڑھتا ہے۔

دبئی،پاکستانی ٹیم نہیں فیملی،حسن علی کی پھر ڈیوٹی

ٹاس کا کردار ایک بار پھر اہم ہوگا اور اس بار روہت شرما ٹاس جیت سکتے ہیں۔ظاہر ہے کہ پہلے فیلڈنگ کا اعلان ہی کرناچاہیں گے۔میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *