| | | | |

کرک اگین تجزیہ 100 فیصد درست،قلندرز ویسے ہی جیتے

 

 

کراچی۔کرک اگین

لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو ہرادیا۔قلندرز کی ناقابل یقین حالات میں کامیابی۔ناکام ٹیم 2 وکٹ پر 137 اسکور کر چکی تھی۔فتح 38 رنز کی دوری پر تھی۔30 بالز باقی تھیں کہ قلندرز کا سکہ غالب آگیا۔
اسلام آباد ٹیم 5وکٹ پر 166 تک محدود ہوگئی۔ہر چند کہ قلندرز کے بائولرز نے عمدہ بالز کیں لیکن اسلام آباد ٹیم نے باقی 5 وکٹیں فریم کروانے کے لئے رکھ لی ہیں۔

قلندرز نے 174 بنائے تھے۔ یونائٹیڈ  ٹیم 8 رنز کم بناسکی۔

پی ایس ایل 7 میں آج ڈبل شو،اپ سیٹ کی توقع،روایت پلٹنے کا بھی امکان

کرک اگین نے کل کیا لکھا تھا کہ

شاداب خان ٹاس جیت سکتے ہیں ۔پہلے بائولنگ کو جائیں گے لیکن پہلے بائولنگ والی ٹیم ہار جائے گی۔

کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد درست رہا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی. یہ لاہور قلندرز کی چوتھے میچ میں تیسری کامیابی ہے.

میچ کے آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے محض 12 رنز درکار تھے. اس موقع پر اعظم خان اور آصف علی جیسے پاور ہٹرز بھی کریز پر موجود تھے تاہم نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر صرف تین رنز دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی. اس دوران نے انہوں نے آصف علی کو پویلین کی راہ دکھائی.

شاندار باؤلنگ پر زمان خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا.

175 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز پر ہمت ہار گئی. کولن منرو اور شاداب خان کی چوتھی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح نہ دلاسکی. کولن منرو نے 60 جبکہ شاداب خان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی.

حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں.

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے. اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے 83 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کرکے جیت کی بنیاد رکھی تھی. عبد اللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 اور فخر زمان 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

ان دونوں کے علاوہ ہیری بروک 37 اور ڈیوڈ ویزے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے. اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور وقاص مقصود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *