| | | |

آئی پی ایل 2023،فائنل سے پہلے آج بڑاشو،ممبئی یا گجرات،کون ہوگا فاتح

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023 کے اہم ترین میچ میں آج جمعہ 26 مئی کو 2 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ایک دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز ہے،جو ٹیبل کی نمبر 4 ٹیم ہے اور ایونٹ کی نمبر ون سائیڈ کو ہراکر یہاں تک آئی ہے۔گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز آمنے سامنے ہونگے۔یہ آئی پی ایل 2023 کا ایلمنٹری 2 ہے۔ہارنے والی ٹیم گھر ہوگی،فاتح ٹیم اسی احمد آباد میں اتوار 28 مئی کو چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گی۔دنیا بھر میں آج اس میچ کےلئے لائیو کرکٹ میچ دیکھاجائے گا۔لائیو سکور کارڈ پر نگاہ ہوگی۔

آئی پی ایل 2023،فائنل سے پہلے آج بڑاشو،ممبئی یا گجرات،کون ہوگا فاتح۔رواں سیزن کے دونوں کے آخری میچ کی فاتح ٹیم روہت شرما کی ممبئی انڈینز تھی لیکن رائل چیلنجرز بنگلور کو ہرانے والی شب مان کی ٹیم گجرات ٹائٹنز بھی سخت پیغام دے گی۔

دھمکیوں کے بعد اب آئی پی ایل 2023 پر فکسنگ کا الزام،کئی خوفناک تبصرے

ممبئی انڈینز کے پاس روہت شرما،سوریا کمار یادیو،کیمرون گرین ،ٹم ڈیوڈ،ایشان کشن وغیرہ ہیں۔ادھر گجرات کے پاس  شبمان گل،ساہا،پانڈیاوجے شنکر،ڈیوڈ ملر،محمد شامی اور راشد خان جیسے نام ہیں۔

کرکٹ حلقوں کے لئے اگر کرکٹ بریکنگ نیوز ہے تو وہ ایک فرق ہے۔گجرات ٹائٹنز کےپاس اتنے بڑے ناک آئوٹ میچ کا تجربہ نہیں ہے،اس کی ٹیم منیجمنٹ کے لئے یہ پہلا موقع ہوگا کہ ہائی وولٹیج شو ہائی اعصابی جنگ میں چلا گیا ہے۔بس یہ ایک پوائنٹ خلاف جاتا ہے،اگر یہ حاوی نہ ہوا تو آج ممبئی انڈینز کے سٹاپ اور گجرات ٹائٹنز کیلئے فائنل ٹکٹ کا دن ہوگا۔

یہ میچ کرکٹ فینزکیلئے اس لئے بھی اہم ہوگا کہ شبمان گل نے اگر آج بھی فیصلہ کن اننگ جڑدی تو کہیں وہ اور ان کی سسٹر ممبئی انڈینز کے کرائوڈ ،فینز کی ناراضگی کی لپیٹ میں نہ آجائیں،جیسا کی رائل چیلنجرز کے خلاف ہوا تھا،اس کی تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں۔

کوہلی کی شکست پر شبمان گل،ان کی بہن کو دھمکیاں،غلیظ زبان کا استعمال

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *