| | | |

دھمکیوں کے بعد اب آئی پی ایل 2023 پر فکسنگ کا الزام،کئی خوفناک تبصرے

چنائی،کرک اگین رپورٹ

دھمکیوں کے بعد اب آئی پی ایل پر فکسنگ کا الزام،3 رن آئوٹ،دھونی پر نوازش،کئی مزید تبصرے۔آئی پی ایل 2023 کےا ختتامی لمحات میں کرکٹ فینز نے ایک ٹیم کی شکست پر فکسنگ کے شبہات کا اظہار کردیا۔بدھ کی رات آئی پی ایل ایلمنٹر 1 کے میچ کے نتیجہ نے لکھنو سپر جائنٹس کے مداحوں کو مایوس کیا ہے،اس لئے کہ چنائی سپر کنگز کے خلاف 197 رنزکے قابل عبور ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 101 پر ہمت ہارگئی۔

اہم بات یہ تھی کہ دیپک ہڈا نے 2 کھلاڑی رن آئوٹ کروائے،پھر خود رن آئوٹ ہوگئے،کہا گیا ہے کہ اگر نوین الحق آخر میں خود کو رن آئوٹ سے بچایا،اس کے بعد ہڈا رن آئوٹ ہوئے،اگر ہڈا رن آئوٹ نہ ہوتے تو شاید پوری ٹیم کو رن آئوٹ کروادیتے۔اب یہ تبصرے بھی جاری ہیں۔

آئی پی ایل 2023،کرنل پانڈیاکی سپرجائنٹس باہر،ممبئی انڈینزفاتح،کرک اگین پیش گوئی سچ

کرکٹ فینز کو یوں بھی مایوسی اور حیرت ہوئی ہے کہ لکھنو سپر جائنٹس کے 3 بیٹرز اوپرتلے رن آئوٹ ہوئے ہیں۔ان میں سے2 ایسے ہیں کہ جیسے انسانی عقل ہی جواب دے گئی ہو۔رن آئوٹ ہونے والوں میں دیبک ہودا بھی شامل ہیں۔

لکھنو سپر جائنٹس کا سفر تو تمام ہوا۔اب ممبئی انڈینزکو گجرات ٹائٹنز کے ساتھ دوسرا الیمنٹر کھیلنا ہےجو کل جمعہ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

خیر سے اوپر تلے رن آئوٹ ہونے پر سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر  ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ سب کچھ ایسا ہی کیوں ہوا کہ جیسے فکسنگ ہوتی ہے۔اوپر تلے رن آئوٹ کیونکر ہوسکتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ دیپک ہودا تینوں رن آئوٹ میں ملوث ہے، چنانچہ ممبئی انڈینز اور سپر جائنٹس کے میچ میں فکسنگ کے سوالات ہوتے ہیں۔

ایک اور نے تو اس سے بھی سخت لکھا ہے کہ انڈین کرکٹ میں فکسنگ پھر پروف ہوگئی ہے۔ایسا توگلی کی کرکٹ میں بھی نہیں ہوتا کہ 3،3 رن آئوٹ ہوجائیں۔ایک اور نے پوچھا ہے کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل والے بتائیں کہاسے فکسنگ نہ بولوں تو کیا بولوں۔

ایک اور صارف نےلکھا ہے کہ بی س سی آئی اور دیگرکا شکریہ،جو ایم ایس دھونی کے الوداع کے لئے فاتحانہ سٹیج سیٹ کررہے ہیں۔

کوہلی کی شکست پر شبمان گل،ان کی بہن کو دھمکیاں،غلیظ زبان کا استعمال

سوشل میڈیا پت فکسنگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے،کئی تبصرے اس سے بھی خطرناک ہیں۔اس سے قبل جب آخری لیگ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو گجرات ٹائٹنز سے ہارنے پر آئی پی ایل پلے آف سے باہر ہونا پڑا تھا تو کوہلی کی ٹیم کے فینز نے حریف ٹیم کے شبمان گل اور ان کی بہن کو اسی سوشل میڈیا سٹریم لائن میں آڑے ہاتھوں لیا تھا،ایسے الفاظ لکھے گئے تھے کہ جو کسی بھی خاتون یالڑکی کے لئے مناسب نہیں تھے لیکن کوہلی کے فینز نے اسے کھلے عام بیان کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *