| | | | | |

ورلڈکپ 2023،انگلینڈ کا ایک اور کھلاڑی کو یوٹرن لینےپرزور،بین سٹوکس کوفون

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023،انگلینڈ کا ایک اور کھلاڑی کو یوٹرن لینےپرزور،بین سٹوکس کوفون۔معین علی کے ایک بار یوٹرن کروانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ سلیکٹرز اب ایک اور کھلاڑی کو یو ٹرن پر مجبور کررہے ہیں۔ایشز 2023 کیلئے انگلش بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ نے آل رائونڈر معین علی کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپسلینے پر مجبور کیاتھا اور سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی۔

اب انگلینڈ  50 اوورز ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع کیلئے ایک نئی پلاننگ کرچکا ہے۔ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بین اسٹوکس کو ماہر بلے باز کے طور پرواپس لانا چاہتا ہے جب کہ  تیز گیند باز جوفرا آرچر کی فٹنس پر بھی جوا کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ انگلینڈ کے سلیکٹرز اس منگل کو بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے اپنے عارضی 18 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کریں گے ۔ قومی وائٹ بال کے کوچ میتھیو موٹ نے  بتایا کہ میٹنگ سے پہلے دو کام کرلئے ہیں۔  جوس بٹلر نے اپنے ساتھی انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان اسٹوکس کو کال کی ہے اور ایک  درخواست کھیلنےکی کردی ہے۔ آرچر میں کی میڈیکل رپورٹ  اہم ہوگی۔ 32 سالہ اسٹوکس نے حالیہ ایشز کے دوران بائیں گھٹنے کی انجری کا طویل عرصے تک مقابلہ کیا۔
آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ میں وقفے وقفے سے بال کیں،پھر کہنی کے ایک  فریکچر کی تشخیص کی گئی تھی، لیکن اس ہفتے اپنے سسیکس ٹیم کے ساتھنیٹ میں گیند بازی میں واپس آئے ہیں۔ . 13 ماہ قبل ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائر ہونے والے اسٹوکس کے بارے میں، موٹ نے کہاہے کہ جوس شاید اس بات چیت کی راہنمائی کریں گے، لیکن بین سٹوکس ہم سب کے ساتھ بالکل سیدھے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ آیا وہ دلچسپی رکھتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *