| | |

پہلا ون ڈے،ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے 9 کھلاڑی غیر حاضر

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

پہلا ون ڈے،ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلیا کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے 9 کھلاڑی غیر حاضر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا میں کل سے ون ڈے کرکٹ شروع ہوگی۔آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعہ 2 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا ایک تجرباتی الیون کو میدان میں اتارے گا جب وہ جمعہ کو میلبرن میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرے گا۔آسٹریلیا کے ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کے نو کھلاڑی حصہ نہیں لیں گے ۔اس آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ سے 8 پلیئرز ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مچ مارش، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ایلکس کیری اور مارکس اسٹونیس غائب ہیں۔

اسکواڈ میں ممکنہ ڈیبیو کرنے والے جیک فریزر میک گرک، زیویئر بارٹلیٹ، لانس مورس اور ول سدرلینڈ شامل ہیں جبکہ میٹ شارٹ اور آرون ہارڈی اپنے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی دور میں ہیں۔ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ، میٹ شارٹ ممکنہ طور پر ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپنر ہونگے۔تیز گیند باز لانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ کو کال اپ ملنے کا امکان ہے کیونکہ پیٹ کمنز، مچ اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ایلن بارڈر میڈلسٹ مچ مارش 13 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں.

آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ جیتنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم سے بڑی امیدیں ہوگئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *