| | |

بھارت کی واپسی،چوتھے میچ میں کامیابی،سیریز برابر

 

 

فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ

بھارت کی واپسی،چوتھے میچ میں کامیابی،سیریز برابر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یی ہے کہ بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹ کی بڑی شکست دی ہے۔اوپنرز نے 178 رنزکے جواب میں 165 اسکور جوڑ کرکام آسان کردیا۔

شبمن گل ، یشسوی جیسوال  نے بھارت کو وہ کام کرنے میں مدد کی جو فلوریڈا کے لاڈرہل میں پچھلے15 ٹی 20 میچز  میں کوئی بھی ٹیم نہیں کر پائی تھی – کامیابی کے ساتھ 95 سے زیادہ کے اسکور کا تعاقب۔

گِل اور جیسوال نے ابتدائی وکٹ کے لیے 165 کا اضافہ کیا  ۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز  2-2 سے برابری پر کردی۔  شیمرون ہیٹمائر کے 61 نے ویسٹ انڈیز کو 178 تک پہنچانے میں مدد کی۔

اب 5 میچزکی سیریز کا فیصلہ آخری میچ کے ساتھ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *