| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،آج بھی 2 میچز،پاکستان کے گروپ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ،ممکنہ پکچر

کرک اگین ڈیسک رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے پہلے مرحلے کا آج آخری روز ہے،گروپ کے آخری 2 میچز شیڈول ہیں،یہ دونوں مقابلے شارجہ میں ہونگے اور اسی اعتبار سے کہا جاسکتا ہے کہ لوسکورنگ شو ہونگے۔سب سے پہلے آج جمعہ 22 اکتوبر 2021 کے شیڈول میچز پر نگا ہ ڈالتے ہیں۔کچھ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کچھ ایسا ہو گا کہ جس کا شاید کسی کو گمان بھی نہ ہو۔

آئرلینڈ بمقابلہ نمیبیا،شارجہ ،سہ پہر 3 بجے

سری لنکا بمقابلہ نیدر لینڈ،شارجہ،رات 7 بجے

اس گروپ سےآئی لینڈرز پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں،ان کا مقابلہ ویسے ہی کمزور ٹیم نیدر لینڈ سے ہے جو نمیبیا جیسی ٹیم سے بھی ہارچکی ہے۔نمیبیا ریس میں شریک ہے۔سری لنکا اپنی کمزور ٹیم کو ہراکر گروپ میں ٹاپ کرنے کی کوشش کرے گا اور پھر اسے سپر 12 کے گروپ میں ٹاپ ٹیم کے طور پر جانا ہوگا،جہاں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش موجود ہیں۔

دن کا پہلا میچ اہم ہوگا۔یہ آئرلینڈ اور نمیبیا کا ناک آئوٹ میچ بن گیا ہے۔جیتنے والی ٹیم سپر 12 اور ہارنے والی ٹیم گیٹ آئوٹ ٹیموں میں شامل ہوگی۔آئرش ٹیم کے پاس ٹیسٹ سٹیٹس موجود ہے،اس کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ وہ 2012 کے بعد ورلڈ ٹی 20 کپ کے سپر 12 میں نہیں جاسکی۔تاریخ میں 2 سال پہلے نیمیبیا سے اکلوتا ٹی 20 میچ دبئی میں کھیلا تھا اور وہ 27 رنز سے جیتا تھا،یہ بات اس کے حق میں جاتی ہے۔ادھر نمیبیا بھی کچھ نیا کرنا چاہتی ہے جس نے چند روز قبل نیدر لینڈ ٹیم کو ہراکر ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،سپر 12میں عدم توازن،سہرا سکاٹ لینڈ کے سر،پاکستان گروپ بہت آسان ہوگیا

سوال یہ ہے کہ کیا اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ کچھ اپ سیٹ ہوجائے یا بڑا ہی اپ سیٹ ہو۔اس کےلئے ایک عجب بات سوچ میں آتی ہے کہ اس گروپ سے دوسرے نمبر کی ٹیم نے سپر 12 کے گروپ 2 میں جانا تھا،ابھی تک اس پر حسب توقع آئر لینڈ یا نمیبیا ہی بنتی ہے۔سری لنکا نے سپر 12 گروپ 1 میں جانا تھا،امکان یہی ہے کہ اسے وہاں جانا ہے لیکن چونکہ ایک کام ہوچکا ہے۔گروپ بی میں بنگلہ دیش کی ایک اپ سیٹ شکست نے اسے گروپ 2 کی بجائے گروپ 1 میں بھیج دیا اور اس کی جگہ سکاٹ لینڈ گروپ 2 میں آگیا ہے۔اب اگر سری لنکا بھی گروپ 1 میں جاتا ہے تو دیکھنے والوں کے لئے یہ گروپ سخت بنے گا اور گروپ 2 ہلکا پھلکا،جہاں بنیادی ٹیمیں صرف 3 ہیں۔پاکستان ،بھارت اور نیوزی لینڈ۔ان کے ساتھ افغانستان،سکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ یا نمیبیا ہونگے۔

سوال یہ ہے کہ کیا سری لنکا سپر 12 کے گروپ میں جاسکتا

سادہ سا جواب ہے کہ جدید پکچر میں مشکل ہے۔سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ اچھا ہے۔اس کے ساتھ سفر کرنے والی ٹیمیں پیچھے ہیں۔پھر بھی یوں ہوسکتا ہے کہ سری لنکا نیدر لینڈ سے بھاری مارجن سے ہارجائے اور آئرلینڈ یا نمیبیا میں سے جو بھی جیتے وہ بھی بڑے مارجن سے جیتے تو پھر سری لنکا ٹیبل پر نمبر 2 پوزیشن کی وجہ سے گروپ 2 سپر 12 میں آسکتا ہے۔یہ ایک سوچ تو ہوسکتی ہے لیکن ناممکن سی بات ہے۔ایسے نتائج شکوک کا ایک ملغوبہ بنادیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *