| | | | | | |

پاکستانی ٹیم کا پریکٹس میچ،رضوان کا چتشور پجارا کے حوالہ سے انکشاف

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج لاہور میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ایل سی سی اے میں کھلاڑیوں کو 2 ٹیموں میں تقسیم کرکے پریکٹس میچ کروایاجارہا ہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں  نے پریکٹس کی ،وارم اپ کیا۔ٹریننگ کی،اس کے ساتھ مختلف ایکسرسائز کیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انگلش کائوٹی میں مختصرکھیلنے کا اچھا تجربہ رہا ہے۔رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی چتشور پجارا کے ساتھ کھیلنے کا اچھا تجربہ ہوا،ان سے کچھ سیکھنے کا موقع ملا،گیم پر ان کی توجہ،اسٹائل اور اننگ پر فوکس کو دیکھا ہے۔

لارڈز انگلینڈ کے پائوں سے نکلنے لگا،اننگ تمام

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھی کچھ نئے خیالات کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی ٹیم 8 جون سے ویسٹ انڈیز کے خلاف  ملتان میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلے گی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔روٹس بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔سٹیٹ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔گرائونڈ کے چاروں جانب سکیورٹی سخت ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *